آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت توانائی پر آئی پی پیز کی ادائیگیوں کیلئے دباؤ بڑھا دیا کہ آئی پی پیز کی ادائیگیوں کیلئے رقم کا اجرا کیا جائے اور فیول سپلائی کو بہتر بنایا جائے۔

وزرات خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں تاخیر کرنے سے توانائی کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے جبکہ سرکاری گارنٹی کے سبب ادائیگیوں میں تاخیر سے لیٹ پیمنٹ سرچارچ عائد ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ توانائی کا گردشی قرضہ 2310 ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکا ہے، آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے تقریبا 140 ارب روپے رواں ہفتے جاری کیے جائیں گے۔