کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 60 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔