کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرانے کے لیے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا۔
کراچی کے شہریوں کو ہائی وولٹ جھٹکا لگانے کی تیاری کی جانے لگی، کے الیکٹرک کی جانب سے بنیادی ٹیرف 5 روپے 69 پیسے بڑھانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرانا ملٹی ایئر ٹیرف 39 روپے تھا، پرانا ٹیرف جون 2023 میں ختم ہوا ہے، بجلی کا نیا ٹیرف44 روپے69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا جائے۔
کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن چارجز 3.48 روپے، ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے، آپریشن اور مرمتی چارچز 0.42 پیسے اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
کمپنی کی جانب سے بجلی ٹیرف میں ریکوری لاس الاؤنس بھی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر فریقین سے7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔