کے۔الیکٹرک کا دو گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان

Published On 23 September,2025 04:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کے۔الیکٹرک کا بڑا فیصلہ، کراچی کے دو گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

کے الیکٹرک نے گیس بحران سے پاور پلانٹس کی بندش پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاور سٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور سٹیشن کی مستقل بندش ہوگی، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاور سٹیشنز کو بند کرنے کی منظوری دی۔

کے الیکٹرک دونوں پاور پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی، مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمد کردہ ایل این جی پرانحصار کا تجربہ ناکام رہا۔

خط میں کہا گیا کہ پاور سٹیشنوں کی بندش سے بجلی کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، کے الیکٹرک بجلی کی طلب کو پوراکرنے کیلئے 900 میگا واٹ کے بن قاسم پاور پلانٹ کو فعال کر دیا گیا۔

کے الیکٹرک نے خط میں لکھا کہ نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی لینے کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔