روپیہ مسلسل گراؤٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

روپیہ مسلسل گراؤٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پربند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔