کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔