کراچی: ( دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ کےدوران ایک کروڑ 60لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
واضح رہے کہ 31مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 21 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔
مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 10 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔