کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہوگئے، دیگر بینکوں کے ذخائر میں بھی 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اضافہ کے بعد دیگر بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 31 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس وقت ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 31 کروڑ کی سطح پر آگئے۔