کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے قومی ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔