پی آئی اے کی نجکاری اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان

Published On 25 June,2024 10:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 کمپنیاں شارٹ لسٹ ہوچکیں، شارٹ لسٹ کمپنیوں نے پی آئی اے سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔

شارٹ لسٹ کمپنیوں نے مالی امور کا جائزہ لینے کیلئے جولائی تک وقت مانگا ہے، شارٹ لسٹ کمپنیوں کے کنسورشیم کو پی آئی اے کی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔