کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2313 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہوگئی۔