سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ، سوناکشی اور ظہیر اقبال نے کمنٹ سیکشن بند کردیئے

Published On 25 June,2024 08:29 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کے بعد سوناکشی اور ظہیر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹ سیکشن بند کردیئے۔

بالی وڈ کی نامور اداکارہ نے اپنے سات برس پرانے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو شادی کی ہے، شادی کے بعد اداکارہ اور ان کے شوہر نے مشترکہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں تصاویر شیئر کی تھیں۔

سوناکشی سنہا کے مداحوں نے جب اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مبارکباد دینا چاہی تو پتہ چلا کہ کمنٹ سیکشن بند ہیں، اداکارہ کو شادی پر بہت زیادہ ٹرولنگ کا سامنا ہے اور دونوں میاں بیوی نے ٹرولنگ سے بچنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔