شہزاد رائے کی حکومت سے کتابوں پر سیلز ٹیکس واپس لینے کی اپیل

Published On 25 June,2024 11:06 am

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے حکومت سے نصابی کتابوں پر سیلز ٹیکس واپس لینے اور اساتذہ کی تنخواہوں پر ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی درخواست کردی۔

شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ اچھی کتاب اور اچھا استاد تنقیدی سوچ پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس ملک میں نصابی کتابوں پر مراعات دینے کے بجائے ان پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تنخواہوں پر حاصل 25 فیصد ٹیکس چھوٹ واپس لینا بھی خطرناک اقدام ہے۔

شہزاد رائے نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے یہ دونوں اقدامات واپس لینے کی درخواست کی ہے اور دونوں نے اس پر مثبت ردعمل دیا ہے۔