اسلام آباد: (حریم جدون) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں مئی 2024 میں 33 کروڑ ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا، آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال مئی کے مہینے کے مقابلے میں 40.7 فی صد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ جولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.925 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.371 ارب ڈالرز تھیں۔
شزہ فاطمہ کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے۔