آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کیلئے 60 کروڑ روپے مختص

Published On 22 June,2024 03:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کردیئے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پاؤنڈ، ڈالر، یورو اور روپے میں جاری کیے جو سٹیٹ بینک سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا بتانا ہے کہ مئی کے آخر تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 338 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ اسلامی شریعہ کے تحت 582 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، سرٹیفکیٹ روایتی اور اسلامی شریعہ کے تحت سٹیٹ بینک سے حاصل کیے جا سکتے ہیں جبکہ سرمایہ کاروں کو ادائیگیاں سرٹیفکیٹ کی مدت مکمل ہونے پر کی جائیں گی۔