کراچی :(ویب ڈیسک ) نئے مالی سال کے دوسرے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے رہی، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2324 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔
واضح رہے گزشتہ روز فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا اور آج اس کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔