کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 306 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے ہوگئی۔