کراچی:(دنیا نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 686 روپےاضافےسے 2 لاکھ7 ہزار 47 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار 303 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز1400 روپے کی کمی کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے کا ہوا تھا۔