کراچی: (دنیا نیوز) عالمی سطح پر قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کمی ہو گئی۔
صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1200روپے کی کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 361 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔