عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Published On 04 June,2024 05:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2326ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار ہوگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہوگئی۔