کراچی :(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونا فی تولہ 1400 روپے سستا ہو گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کی کمی کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے کا ہو گیا، 10گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی جس سے دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالرز کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2326 ڈالرز ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا لیکن آج 1400 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔