کراچی: (دنیا نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2335ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1280 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 760 روپے کی سطح پر آگئی۔