کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2352ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے کی سطح پر آگئی۔