کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بر قرار رہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2326 ڈالر پر مستحکم رہی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2لاکھ 6 ہزار 19روپے پر برقرار ہے۔