کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے ہو گیا ہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے کے بعد 2131 ڈالر فی اونس ہے۔