کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بر قرار رہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2362ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 43 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے دو لاکھ 8 ہزار 333 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔