کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 2332 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہوگئی۔