کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کیساتھ 2343 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے ہوگئی۔