کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان

کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان

صدر کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسلام آباد میں 10 جولائی سے روٹی 25 اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں روٹی اور نان پرانے ریٹ پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7 ہزار 3 سو روپے میں ملنے والی فائن آٹا کی بوری 9 ہزار روپے کی ہوگئی، لال آٹے کی 79 کلو کی بوری 6 ہزار 8 سو سے بڑھ کر 8 ہزار 4 سو روپے کی ہوگئی۔

صدر کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی فی کلو 50 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔