مشترکہ مفادات کونسل کے 52 ویں اجلاس کا ایجنڈا طے پا گیا

Published On 06 July,2024 09:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے 52 ویں اجلاس کا ایجنڈا طے پا گیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور پاور، پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات، خزانہ، آبی وسائل، پٹرولیم، انسانی حقوق، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور سمندر پار پاکستانیوں، ایچ آر ڈی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ایجنڈے کے مجوزہ آئٹمز پر غور و خوض کیا گیا اور مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ 52 ویں اجلاس کے ایجنڈے کو طے کیا گیا۔