بجٹ کے اثرات تعمیراتی مٹیریل پر بھی پڑ گئے، سیمنٹ، اینٹ اور سریا مہنگا

بجٹ کے اثرات تعمیراتی مٹیریل پر بھی پڑ گئے، سیمنٹ، اینٹ اور سریا مہنگا

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں سیمنٹ کے فی بیگ کی سرکاری قیمت 1360 روپے مقرر کر دی گئی، لاہور میں وائٹ سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپے ہوگئی۔

سرکاری سطح پر اول درجے کی ایک ہزار اینٹ کی قیمت 15 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سپیشل اینٹ کی قیمت 20 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی، ایک ہزار ٹائل کی قیمت 16 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے کر دی گئی۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر تعمیراتی مٹیریل کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تعمیراتی مٹیریل محکمہ خزانہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔