کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 جولائی کو ختم ہونیوالے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 86 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے۔