سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 77 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 75 کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 283 روپے مالیت کے 9 کروڑ 70 لاکھ 18 ہزار 396 شیئرز کا لین دین ہوا۔