کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے، کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔
کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا، رعائتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جا سکیں گے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعائتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا، رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔