پی آئی اے انتظامیہ نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا

پی آئی اے انتظامیہ نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا

قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے ایئرلائن کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق5 ہزار اضافے کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کو 37 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا، تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔