یوٹیلیٹی سٹورز پر سینکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یوٹیلیٹی سٹورز پر سینکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کے مطابق 700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 2 روپے سے 195 روپے تک کمی کی گئی ہے ، تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل 6 روپے سے 195 روپے تک سستے کر دیئے گئے۔

ذرائع بتایا کہ ملک پاور اور پیکڈ دودھ کی قیمتوں میں 3 روپے سے 117 روپے تک کمی جبکہ تمام برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں 3 روپے سے 100 روپے تک کم کردیئے گئے، روح افزا اور جام شیریں 13 روپے سے 40 روپے تک سستے ہو گئے۔

علاوہ ازیں چٹ پٹے مصالحہ جات کے پیکٹ 9 روپے سے 20 روپے تک سستے کر دیئے گئے، کھیر مکس 12 روپے، ٹماٹر کیچ اپ 50 روپے سستی کر دی گئی، گرم مصالحہ 25 روپے ، سویا سوس کا پیکٹ 24 روپے سستا کر دیا گیا۔

خیال نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اشیا سستی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔