کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے بینکوں کو 11 ہزار 772 ارب روپے فراہم کر دیئے۔
سٹیٹ بینک نے بینکوں کو 7 روز کیلئے 2 ہزار 643 ارب روپے 17.56 فیصد شرح سود پر فراہم کیے، مرکزی بینک کی جانب سے روایتی بینکوں کو 28 روز کیلئے 9003 ارب روپے 17.56 فیصد شرح سود پر فنڈنگ کی گئی۔
اسلامی بینکوں کو 7 روز کیلئے 125 ارب روپے فنڈنگ 17.59 فیصد شرح منافع پر کی گئی، اسلامک بینکوں کیلئے 28 روز کے مارکیٹ آپریشن کیلئے کوئی بولی نہیں دی گئی۔