کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔