کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔