کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ، سٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال جبکہ ڈالر سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹارک مارکیٹ میں 286 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 149 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا،گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.68 روپے سے کم ہوکر 278.60 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔