کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔