کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں آج روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔