کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔