کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔