کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔