کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 163 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب ایک کروڑ 30 لاکھ 83 ہزار 793 روپے مالیت کے 15 کروڑ 96 لاکھ 25 ہزار 475 شیئرز کا لین دین ہوا۔