ملتان: (ویب ڈیسک) ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو 38 روز کے لے بند کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پارکو کو مینٹی نینس کے حوالے سے 38 روز کے لئے بند کیا گیا ہے، پارکو ریفائنری 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک بند رہے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پارکو آئل ریفائنری کی یومیہ ریفائننگ کپیسٹی تقریباً 120,000 بیرل ہے، پارکو بند ہونے کے باعث دیگر ریفائنریز کو اپنی کپیسٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ریفائنری ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 26 روزہ سٹوریج کپیسٹی کو استعمال کیا جائے گا، نجی کمپنی ڈیسکان کو مینٹی نینس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا جبکہ پارکو آئل ریفائنری ملکی ضروریات کا 35-40 فیصد پوراکرتی ہے۔
واضح رہے کہ پارکو ریفائنری کی مینٹی نینس کے دوران مکمل جانچ، مرمت اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔