روپے کی بے قدری، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Published On 22 October,2024 04:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔