ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 6 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز اضافہ

Published On 10 October,2024 10:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 6 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 4 اکتوبر تک 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔

سیٹٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 63 لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 اکتوبر تک 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہے۔

کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 اکتوبر تک 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے