کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئیس جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔